سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور وفاقی اداروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے امیر کے دست راز کو گرفتار کرلیا ہے، سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم زبیر عرف علی تحریک طالبان کے امیر مفتی شاکر کا دست راست ہے جبکہ دوسری جانب بلوچ کالونی میں مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔