جناح اسپتال میں 2 طلبہ تنظیموں کے کارکنوں کے درمیان تصادم، کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جناح اسپتال پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق پری میڈیکل میں داخلے کے لیے دونوں تنظیموں کی جانب سے جناح اسپتال میں رہنمائی کیمپ لگائے گئے تھے، ایک تنظیم کے کارکنوں نے مخالف تنظیم کا کیمپ اکھاڑا تو جھگڑا ہوگیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کو قابو کرلیا۔