شہر قائد میں جاری قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں شریک ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق ایونٹ میں شریک کراچی یونائیٹڈ کی ٹیم کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کراچی یونائئیٹڈ گروپ بی میں شامل تھی اور پی ایف ایف نے ٹیم اور اور اس سے براہ راست مقابلہ کرنے والی اور ان ٹیموں سے مقابلہ کرنے والوں ٹیموں کو مکمل اسکواڈ سمیت کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کردی ہے۔