سندھ حکومت نے کورونا کی تیسری لہر کے خطرے کے پیش نظر صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے مزاروں اور درگاہوں کو عوام کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ محکمہ اوقاف سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے درگاہیں اور مزارات 16 مارچ سے 15 اپریل 2021ء تک بند رہیں گے۔