پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی نے جڑواں ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے جڑواں بھائی کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر حرام مانی کی جانب سے اپنی اور جڑواں بھائی حسن جمال کی تصویر شیئر کی گئی ہے، حرا مانی نے تصویر اپنے جڑواں بھائی حسن کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم جڑواں ہیں۔ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصویر پر ہزاروں لائکس اور کمنٹس کیے جاچکے ہیں۔