Thursday, April 15, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

اورنگی میں گھر سے لاش ملی، نیوکراچی میں بچہ نالے میں ڈوب گیا

 ناردرن بائی پاس ٹول پلازہ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی، اورنگی ٹائون مومن آباد میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی،...

تحریک لیبک پر پابندی کی مخالفت کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پر پابندی کی مخالفت کردی، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ...

پیٹرول ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر سستاکردیا گیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی...

تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار، نوٹی فکیشن جاری

 وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارش پر تحریک لبیک پر پابندی عائد کردی، ذرائع کے مطابق ملک بھر میں تین روز سے جاری...

عزیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری

مقامی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیز بلوچ کو مزید دو مقدمات میں بری کردیا۔ جوڈیشل کمپلیکس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے عزیر بلوچ کے خلاف دو مقدمات میں بریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ ایک بار پھر شواہد دینے میں ناکام رہا جس پر عدالت نے عزیر بلوچ کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے مقدمے سے بری کردیا۔

گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلے کے دونوں مقدمات 2007ء اور 2009ء میں کلری تھانے میں درج کیے گئے تھے، ملزم کے وکیل کے مطابق مقدمے میں نامزد تین ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں جبکہ ایک ملزم پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ عزیر بلوچ کے خلاف 61 مقدمات درج ہیں جن میں سے 11 مقدمات میں عزیر بلوچ کو بری کیا جاچکا ہے۔