محکمہ صحت سندھ نے شہر قائد میں ایک اور ویکسینیشن سینٹر کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد شہر میں ویکسینیشن سینٹر کی تعداد 28 ہوگئی ہے جبکہ نیا ویکسینیشن سینٹر ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج میں قائد کیا گیا ہے جہاں 24 گھنٹے لوگوں کو ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب کراچی سمیت ملک بھر میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔