بلوچ کالونی کے قریب ہاؤسنگ اسکیم میں ایک شخص نے شہریوں پر چاقو سے حملہ کردیا، چاقو کے وار سے باپ اور دو بیٹے زخمی ہوگئے جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ واردات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس کے مطابق حملہ کرنے والا شخص ابراہیم درانی ریٹائرڈ ایئرموڈور کا بیٹا ہے، ابراہیم درانی اس سے پہلے اپنی بیوی پر بھی حملہ کرچکا ہے، واقعے کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا ہے اور ملزم ابراہیم درانی کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔