Monday, April 19, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

پہلی تا آٹھویں جماعت تک کلاسیں معطل کرنے کا فیصلہ

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سندھ بھر میں پہلی تا آٹھویں جماعت تک...

مفتی منیب الرحمان کا آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

لاہور واقعے کے خلاف مفتی منیب الرحمان نے آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کردی۔ دیگر علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس...

پانچویں سحری 4:49 افطار 6:56 پر ہوگی

پانچویں سحری 4:49 افطار 6:56 پر ہوگی، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس میں تمام بھائی سحری و افطار کے دسترخوان...

جنوبی افریقہ میں کامیابی کے بعدپاکستانی ٹیم زمبابوے پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے سیریز مکمل کرنے کے بعد سیدھی زمبابوے پہنچ گئی، پاکستانی ٹیم زمبابوے کے دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی...

ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے ہیروئن بیچنے کا انکشاف

پولیس کے ایک ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس(ڈی ایس پی) اور اسٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ او) کا کارروائی میں برآمد ہونے والے ہیروئن بیچنے کا انکشاف ہوا ہے، برآمد کی گئی 2 کلو گرام ہیروئن کو 9 لاکھ روپے میں ایک اور پولیس اہلکار کو بیچا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمشید کوارٹرز کے سابق ڈی ایس پی اور بریگیڈ کے سابق ایس ایچ او نے ہیروئن برآمد کی تھی، گزشتہ سال ایک خاتون کو گرفتار کر کے 1 پاؤ ہیروئن برآمد کی گئی، خاتون کی نشاندہی پر دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 1 کلو 3 پاؤ ہیروئن برآمد کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ برآمد ہیروئن 9 لاکھ روپے میں ایسٹ زون کے مشہور سابق اہلکار کو بیچی گئی، 9 لاکھ روپے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے آپس میں بانٹ لیے، 9 لاکھ روپوں میں سے 50،50 ہزار دو کانسٹیبلز کو بھی دیے جانے تھے تاہم کانسٹیبلز کو جب پیسے نہیں ملے تو وہ شکایت لے کر افسران کے پاس پہنچ گئے۔