Monday, August 2, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

فواد چوہدری کا 100 فیصد ویکسی نیشن والی صنعتیں کھولنے کا مطالبہ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جن صنعتوں میں 100 فیصد ویکسی نیشن ہوگئی ہے انھیں فوری...

لاک ڈاؤن میں نرمی، ڈبل سواری پر عائد پابندی بھی ختم

سندھ حکومت نے کراچی میں نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کردی جس کا نیا ترمیم شدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ...

اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈربیٹسمین اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق اعظم خان گیانا میں ٹریننگ سیشن...

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ، شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی

کراچی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکے لگادیے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں...

قائدآباد فلائی اوور کی مرمت کا کام سست روی کا شکار، علاقہ مکین پریشان

قائد آباد فلائی اوور کے جوڑ کی مرمت کا کام سست روی کی بناء پر علاقہ مکینوں کے لیے باعث عذاب بن گیا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے تباہ حال قائدآباد فلائی اوور کے جوڑ کی مرمت کا آغاز تو کردیا گیا ہے لیکن بدقسمتی سے پچھلے ایک ہفتے سے شروع یہ کام آج تک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ پایا جبکہ بریج کے تباہ حال جوڑ کی مرمت کا کام جدید مشینری کے بجائے صرف روایتی طریقے سے کیا جارہا ہے جو انتہائی ناقص ہے اور بمشکل سال بھر بھی نہیں چل پائے گا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق سست روی سے کیے جانے والے کام سے قائدآباد بریج پر شام کے اوقات میں بدترین ٹریفک جام رہتا ہے جس سے گزرنے والے سخت اذیت و پریشانی کا شکار ہیں۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ قائدآباد بریج کے جوڑ کی مرمت کے کام کو برق رفتاری اور پائیداری سے کروانے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ بریج پر کیے جانے والے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کو اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے۔