سندھ میں بھی 15 روز کےلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز، محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے زیر صدارت ہوا، اجلاس میں مڈل تک کی کلاسز کو 15 روز کےلئے چھٹیاں دے دی جائیں جبکہ نویں تا بارہویں تک تدریسی عمل جاری رکھاجائے، اجلاس میں پرائیویٹ اسکولز کے نمائندے نے تعلیمی اداروں کی بندش کی مخالفت کردی، سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسکول کی بندش کی تجاویز این سی او سی کے اجلاس میں رکھا جائے گا