پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفیٰ کمال نے انتخابی مہم کے دوران مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے راتیں جاگ کر کراچی بنایا، اللہ نے مجھ سے یہ کام لیا، کراچی کے رہنے والے ہمارے کردار کو بخوبی جانتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے 300 ارب روپے اس شہر پر خرچ کئے ہیں، میرا بدترین دشمن بھی ایک روپے چوری کا الزام نہیں لگا سکتا، میں نے ان پیسوں کو کراچی کی ترقی پر لگایا یہ ہمارا کردار ہے۔