معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے ملبوسات کے برانڈ ایم ٹی جے کا افتتاح کردیا گیا، ایم ٹی جے برانڈ کی افتتاحی تقریب ڈیفنس میں منعقد ہوئی، تقریب میں مولانا طارق جمیل، فیصل واوڈا، راحت فتح علی خان اور شفقت امانت کے علاوہ دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ افتتاحی تقریب میں راحت فتح علی خان نے حمد باری تعالیٰ پڑھی جبکہ شفقت امانت نے اسمائے حسنیٰ پڑھی۔