ٹھٹھہ میں واقع دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے سبب کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں کراچی کو 2 کروڑ 80 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
پائپ لائن پھٹنے کے سبب گلشن حدید، قائدآباد، ملیر، بن قاسم، شاہ لطیف ٹاؤن اور کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ واٹر بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت میں 24 سے 36 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔