رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے اور ہفتہ اتوار مارکیٹ بند کرنے کے حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مارکیٹوں میں خریداروں کے رش کو کم کرنے کے لیے مارکیٹیں کم وقت کے لئے کھلنے کے حکم کے بجائے پوری رات مارکیٹس کھولنے کی اجازت دی جائے اس سے مارکیٹوں میں رش کم ہوگا اور ہر شخص اپنے وقت سے مارکیٹ جا کر خریداری کرسکے گا جبکہ اس اقدام سے کورونا وباء کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔