سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1731 ڈالر سے کم ہو کر 1726 ڈالر فی اونس ہوگئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 950 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 4 ہزار 450 روپے فی تولہ ہوگئی ہے اور 10 گرام سونا 814 روپے کی کمی سے 89 ہزار 550 روپے کا ہوگیا ہے۔