گرومندر میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ساتھی سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گرومندر مزار قائد کے قریب وائٹ ہاؤس نامی مکان میں لیاقت نامی سیکیورٹی گارڈ نے ساتھی سیکیورٹی گارڈ کو نیند سے جگایا جس پر ساتھی سیکیورٹی گارڈ طیش میں آگیا اور لیاقت پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ لیاقت موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کرنے والا سیکیورٹی اہلکار موقع سے فرار ہوگیا۔