پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بڑی بہن بختاور بھٹو زرداری بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ میں نے 2 اپریل کو کووڈ 19 کا ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی لیکن اب میں تندرستی کی جانب گامزن ہوں۔
بختاور بھٹو نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ خود بھی کورونا ویکسین لگوائیں اور جو لوگ خود سے ویکسین نہیں لگواسکتے ہیں ان کی بھی مدد کریں، اللہ ہم سب کو محفوط رکھے، آمین۔