سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر اسکول اساتذہ اور گجر نالے کے متاثرین کا احتجاج جاری ہے، احتجاج کے دوران ایک پولیس اہلکار کی جانب سے ٹیچر کو دھکا دینے پر وہ غصے میں آگیا جس پر پولیس اہلکاروں نے ٹیچر کو سمجھا بجھا کر غصہ ٹھنڈا کیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد آج سپریم کورٹ رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کررہے ہیں جبکہ سپریم کورٹ میں سماعت سے قبل عدالت کے باہر اسکول کے اساتذہ اور گجر نالے کے متاثرین موجود ہیں۔