صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف کلاسیکل گائیک استاد مبارک علی خان 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، استاد مبارک علی خان کچھ دنوں سے علیل تھے اور گزشتہ روز لاہور کے مقامی اسپتال میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔
استاد مبارک علی خان 1940ء میں جالندھر کے ایک گاؤں نالہ میں پیدا ہوئے، وہ نامور کلاسیکل گلوکار جاوید بشیر اور اکبر علی کے تایا اور استاد تھے، مرحوم نے سوگوار میں تین بیٹے چھوڑے ہیں۔