Monday, August 2, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں موبائل ویکسی نیشن شروع، مرتضیٰ وہاب نے افتتاح کردیا

 ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے ایوان صنعت و تجارت ایف بی ایریا میں کرونا وائرس ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا جو ایوان...

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے کل بروز منگل سے ملک بھر میں کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس...

فواد چوہدری کا 100 فیصد ویکسی نیشن والی صنعتیں کھولنے کا مطالبہ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جن صنعتوں میں 100 فیصد ویکسی نیشن ہوگئی ہے انھیں فوری...

لاک ڈاؤن میں نرمی، ڈبل سواری پر عائد پابندی بھی ختم

سندھ حکومت نے کراچی میں نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کردی جس کا نیا ترمیم شدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ...

حفیظ ٹی ٹوئنٹی میں مزید 2 اعزاز اپنے نام کرنے کیلئے پُرعزم

پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج وانڈررز اسٹیڈیم جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا یہ پہلا میچ اس لیے بھی اہم ہے کہ اس میچ میں شائقین کرکٹ کی نظریں قومی کرکٹر محمد حفیظ پر مرکوز ہوں گی جنہیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 100 انٹرنیشنل میچز مکمل کرنے کے لیے صرف ایک میچ اور قومی کرکٹر شعیب ملک سے زیادہ رنز بنانے کے لیے مزید 13 رنز درکار ہیں۔

محمد حفیظ اگر آج کا میچ کھیلتے ہیں تو یہ ان کا 100 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہو گا اور اس سے قبل صرف شعیب ملک ہی پاکستان کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کر پائے ہیں۔ محمد حفیظ اب تک 99 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 2323 رنز بنا چکے ہیں، اس فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز شعیب ملک کے پاس ہے جو 116 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2335 رنز بنا چکے ہیں جبکہ حفیظ کو یہ سنگ میل عبور کرنے کے لیے مزید 13 رنز درکار ہیں۔