Sunday, May 9, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

چھبیسویں سحری 4:27 افطار 7:08

پچیسویں سحری 4:27 افطار 7:08 پر ہوگی، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس میں تمام بھائی سحری و افطار کے دسترخوان...

کراچی سمیت سندھ بھر میں عید کی شاپنگ کے لئے دی گئی مہلت ختم

کراچی سمیت سندھ بھر میں شام کے 6 بجتے ہی شاپنگ کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی، آخری دن بازاروں میں خریداروں کا رش...

ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کراچی سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا...

محکمہ ایکسائز نے ٹیکس دہندہ شہریوں کے لیے چالان کا حصول آسان بنادیا

محکمہ ایکسائز نے ٹیکس دہندہ شہریوں کے پراپرٹی ٹیکس کے بل یا چالان کے حصول کو سہل بناتے ہوئے یہ سہولت اب اپنی آفیشل...

راتیں قربان کرکے کراچی کو بنایا، مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے این  اے 249 کے امیدوار اور چیئرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ ہم میں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے درمیان سب سے بڑا اور واضح فرق یہ ہے کہ وہ سب بڑے بڑے وعدے کرتے ہیں اور کرتے کچھ نہیں جبکہ میں نے سہولتیں فراہم کر کے دکھائی ہیں، پاکستان مجھے میرے کام سے جانتا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اپنے دورِ نظامت کے 5 برسوں تک میں نے اپنی راتیں قربان کرکے پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کو بنایا ہے، پاکستان کے حکمران دنیا کے وہ واحد نااہل حکمران ہیں جو اپنی ہی قوم کو درست گنتے ہوئے خوفزدہ ہیں۔