Monday, August 2, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں موبائل ویکسی نیشن شروع، مرتضیٰ وہاب نے افتتاح کردیا

 ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے ایوان صنعت و تجارت ایف بی ایریا میں کرونا وائرس ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا جو ایوان...

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے کل بروز منگل سے ملک بھر میں کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس...

فواد چوہدری کا 100 فیصد ویکسی نیشن والی صنعتیں کھولنے کا مطالبہ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جن صنعتوں میں 100 فیصد ویکسی نیشن ہوگئی ہے انھیں فوری...

لاک ڈاؤن میں نرمی، ڈبل سواری پر عائد پابندی بھی ختم

سندھ حکومت نے کراچی میں نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کردی جس کا نیا ترمیم شدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ...

بابراعظم ویرات کوہلی سے ایک اور عالمی ریکارڈ چھیننے کے قریب

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 2 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 60 رنز درکار ہیں، بابر اعظم اگر زمبابوے کے خلاف سیریز میں یہ کارنامہ سرانجام دیتے ہیں تو وہ تیز ترین 2 ہزار ٹی 20 انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اب تک 49 ٹی 20 میچز 48.50 کی اوسط سے 1 ہزار 940 رنز بنا چکے ہیں جبکہ محدود ترین فارمیٹ میں تیز ترین 2 ہزار رنز کا ہندسہ بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے 56 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں عبور کیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے مابین 3 ٹی 20 میچوں کی سریز کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔