Sunday, May 9, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

چھبیسویں سحری 4:27 افطار 7:08

پچیسویں سحری 4:27 افطار 7:08 پر ہوگی، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس میں تمام بھائی سحری و افطار کے دسترخوان...

کراچی سمیت سندھ بھر میں عید کی شاپنگ کے لئے دی گئی مہلت ختم

کراچی سمیت سندھ بھر میں شام کے 6 بجتے ہی شاپنگ کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی، آخری دن بازاروں میں خریداروں کا رش...

ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کراچی سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا...

محکمہ ایکسائز نے ٹیکس دہندہ شہریوں کے لیے چالان کا حصول آسان بنادیا

محکمہ ایکسائز نے ٹیکس دہندہ شہریوں کے پراپرٹی ٹیکس کے بل یا چالان کے حصول کو سہل بناتے ہوئے یہ سہولت اب اپنی آفیشل...

صوبے بھر کے 1609 بند اسکول کھول دیئے ہیں، سعید غنی

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت محکمہ تعلیم سندھ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں محکمہ تعلیم میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر نظر ثانی اور نئے مالی سال میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں نئی اسکیموں کو ترتیب دینے کے حوالے سے تفصیلی غور و حوض کی گئی، سعید غنی کی زیر صدارت اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، سیکریٹری کالجز خالد حیدر شاہ و دیگر افسران شریک ہوئے۔

وزیر تعلیم سعید غنی نے اجلاس میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جو اسکول بند پڑے تھے اور اب محکمہ تعلیم نے انھیں فنکشنل کردیا ہے وہاں جو ضروریات ہیں وہ فراہم کی جائیں، پہلی ترجیح پر ان اسکولوں کو منٹین اور ریپیئر کیا جائے، سعید غنی نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے مختلف اسکولوں سے اساتذہ کے تبادلے کر کے صوبے بھر میں 1609 بند اسکول کھول دیئے ہیں جبکہ مزید 638 اسکول آئندہ چند روز میں کھول دیئے جائیں گے اس عمل کے ذریعے صوبے بھر کے 2247 بند اسکول کھل جائیں گے۔