Sunday, May 9, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

چھبیسویں سحری 4:27 افطار 7:08

پچیسویں سحری 4:27 افطار 7:08 پر ہوگی، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس میں تمام بھائی سحری و افطار کے دسترخوان...

کراچی سمیت سندھ بھر میں عید کی شاپنگ کے لئے دی گئی مہلت ختم

کراچی سمیت سندھ بھر میں شام کے 6 بجتے ہی شاپنگ کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی، آخری دن بازاروں میں خریداروں کا رش...

ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کراچی سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا...

محکمہ ایکسائز نے ٹیکس دہندہ شہریوں کے لیے چالان کا حصول آسان بنادیا

محکمہ ایکسائز نے ٹیکس دہندہ شہریوں کے پراپرٹی ٹیکس کے بل یا چالان کے حصول کو سہل بناتے ہوئے یہ سہولت اب اپنی آفیشل...

ہر دل عزیز اداکار معین اختر کو بچھڑے ایک دہائی گزر گئی

چار دہائیوں تک لوگوں کے دلوں پر مسکراہٹیں اور قہقہے بکھیرنے والے اور ٹی وی، اسٹیج ڈراموں سمیت ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار معین اختر کو ہم سے بچھڑے 10 برس کا عرصہ بیت گیا۔ معین اختر کے انتقال کو 1 دہائی گزر جانے کے باوجود بھی اداکار کے جملے مداحوں کے دلوں میں آج بھی ترو تازہ ہیں اور مداح آج بھی ان کی کمی محسوس کرتے ہیں۔

اداکار معین اختر نے نہ صرف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ گلوکاری، صداکاری، اسٹیج ڈراموں، میزبانی اور ہدایت کاری کے میدان میں بھی اپنے فن کا جادو جگایا، اسٹیج شو میں کامیڈی کرنا ہو یا نقالی کرنا، غرض ہر فن میں معین اختر ماہر تھے، یہی وجہ ہے کہ دنیا انہیں لیجنڈری اداکار کے نام سے یاد کرتی ہے۔

معین اختر 22 اپریل 2011ء کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے لیکن وہ اپنے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔