Sunday, May 9, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

چھبیسویں سحری 4:27 افطار 7:08

پچیسویں سحری 4:27 افطار 7:08 پر ہوگی، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس میں تمام بھائی سحری و افطار کے دسترخوان...

کراچی سمیت سندھ بھر میں عید کی شاپنگ کے لئے دی گئی مہلت ختم

کراچی سمیت سندھ بھر میں شام کے 6 بجتے ہی شاپنگ کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی، آخری دن بازاروں میں خریداروں کا رش...

ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کراچی سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا...

محکمہ ایکسائز نے ٹیکس دہندہ شہریوں کے لیے چالان کا حصول آسان بنادیا

محکمہ ایکسائز نے ٹیکس دہندہ شہریوں کے پراپرٹی ٹیکس کے بل یا چالان کے حصول کو سہل بناتے ہوئے یہ سہولت اب اپنی آفیشل...

پہلا ٹیسٹ، زمبابوے کو اننگز اور 116 رنز سے شکست

 پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور  116رنزسے ہرادیا۔ زمبابوین ٹیم دوسری اننگزمیں صرف 134 رنزبناسکی۔پاکستان کے حسن علی نے 5، نعمان علی نے دو اور فہیم اشرف نے ایک شکار کیا۔ فاسٹ بولرحسن علی نے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو فواد عالم 108 اور حسن علی 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم حسن علی اپنے انفرادی اسکور میں 6 رنز کے اضافے کے بعد 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ نئے آنے والے بلے باز نعمان علی تھے جو پہلی ہی گیند پر گولڈن ڈک کا شکار ہوئے جبکہ ساجد خان نے 7 رنز بنائے۔ پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فواد عالم تھے جو 20 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ موزارابانی نے 4 اور ڈونلڈ ٹریپانو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ۔دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی سے ہرارے میں ہی کھیلا جائے گا۔