Sunday, May 9, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

چھبیسویں سحری 4:27 افطار 7:08

پچیسویں سحری 4:27 افطار 7:08 پر ہوگی، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس میں تمام بھائی سحری و افطار کے دسترخوان...

کراچی سمیت سندھ بھر میں عید کی شاپنگ کے لئے دی گئی مہلت ختم

کراچی سمیت سندھ بھر میں شام کے 6 بجتے ہی شاپنگ کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی، آخری دن بازاروں میں خریداروں کا رش...

ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کراچی سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا...

محکمہ ایکسائز نے ٹیکس دہندہ شہریوں کے لیے چالان کا حصول آسان بنادیا

محکمہ ایکسائز نے ٹیکس دہندہ شہریوں کے پراپرٹی ٹیکس کے بل یا چالان کے حصول کو سہل بناتے ہوئے یہ سہولت اب اپنی آفیشل...

پانی کی قلت، واٹر بورڈ کے ایگزیکٹو انجینئر عدالت طلب

شہر بھر میں پانی کی قلت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے واٹر بورڈ کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا، کیس کی سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ جب واٹر بورڈ ٹینکر کے ذریعے پانی سپلائی کرسکتا ہے تو لائنوں کے ذریعے شہریوں کو پانی کیوں نہیں مل سکتا، درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ماہانہ بلوں کی وصولی تسلسل سے جاری ہے لیکن پانی ایک بار بھی نہیں ملا،  درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اکتوبر 2019 کو عدالت نے روفی سویٹ ہوم اسکیم 33 میں پانی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا دو سال گزر جانے کے باوجود علاقہ مکین پانی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایگزیکٹو انجینئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو بھی طلب کرلیا۔