Monday, June 21, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

ڈپٹی کمشنر ملیر کی ہدایت پر اتائی ڈاکٹروں کےخلاف آپریشن

ڈپٹی کمشنر ملیر کی ہدایت پر پپری ٹائون میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن، متعدد کلینکس اور میڈیکل اسٹورز سیل کردیئے گئے، ذرائع کے...

سپریم کورٹ، اسٹیل ملز ملازمین کی ترقی کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے اسٹیل مل ملازمین کی ترقی سےمتعلق درخواست  مسترد کردی، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت  کے دوران چیف جسٹس...

مون سون بارشیں،نکاسی کے انتظامات مکمل ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی کا دعویٰ

مون سون بارشوں سے نمٹنے کےلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا، ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد...

فیس بک کا نیا فیچر،ایڈمن کو پوسٹ میں تبدیلی کا اختیار مل گیا

 فیس بک نے نیا شاندار فیچرمتعارف کرادیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈمن اب آن لائن کمیونیٹیز کے کسی بھی ایسے ممبر پر پابندی لگاسکتے...

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے وفاقی حکومت کا طریقہ عقل سے باہر ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وفاقی حکومت کا طریقہ بالکل عقل سے باہر ہے، اخباری بیانات دینے اور نئے نئے میٹر ایجاد کرنے سے کورونا کا پھیلاؤ نہیں روکا جاسکتا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پورے ملک میں کورونا کی سنگین صورتحال ہے، کم از کم دو ہفتے کیلئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہیے، ہم نے پہلے بھی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کی صورتحال کوئی زیادہ اچھی نہیں ہے البتہ سندھ میں اسپتالوں کی صورتحال قدرے بہتر ہے، اگر تمام بستر بھی اسپتال میں بھر جائیں تو ہم نے حکمت عملی بنائی ہوئی ہے۔