Saturday, June 19, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

ڈپٹی کمشنر ملیر کی ہدایت پر اتائی ڈاکٹروں کےخلاف آپریشن

ڈپٹی کمشنر ملیر کی ہدایت پر پپری ٹائون میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن، متعدد کلینکس اور میڈیکل اسٹورز سیل کردیئے گئے، ذرائع کے...

سپریم کورٹ، اسٹیل ملز ملازمین کی ترقی کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے اسٹیل مل ملازمین کی ترقی سےمتعلق درخواست  مسترد کردی، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت  کے دوران چیف جسٹس...

مون سون بارشیں،نکاسی کے انتظامات مکمل ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی کا دعویٰ

مون سون بارشوں سے نمٹنے کےلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا، ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد...

فیس بک کا نیا فیچر،ایڈمن کو پوسٹ میں تبدیلی کا اختیار مل گیا

 فیس بک نے نیا شاندار فیچرمتعارف کرادیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈمن اب آن لائن کمیونیٹیز کے کسی بھی ایسے ممبر پر پابندی لگاسکتے...

محکمہ ایکسائز نے ٹیکس دہندہ شہریوں کے لیے چالان کا حصول آسان بنادیا

محکمہ ایکسائز نے ٹیکس دہندہ شہریوں کے پراپرٹی ٹیکس کے بل یا چالان کے حصول کو سہل بناتے ہوئے یہ سہولت اب اپنی آفیشل ویب سائٹ پر بھی فراہم کردی ہے۔ کورونا کی جاری صورتِ حال کے پیش نظر محکمے کے جانب سے یہ سہولت ٹیکس دہندہ شہریوں کے لیے راحت کا باعث ثابت ہوگی جنہیں پراپرٹی ٹیکس کے چلان کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔

کورونا اور لاک ڈاؤن کے باعث محکمے کو پراپرٹی ٹیکس کے چالان ٹیکس دہندگان تک پہنچانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ ٹیکس ادا کرنے والے شہری بھی محکمے کے دفاتر جانے سے گریزاں ہیں، یہی وجہ ہے کہ موٹر وہیکل ٹیکس کے بعد اب پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کو بھی محکمہ کی جانب سے آن لائن کیے جانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ابتداء میں ٹیکس دہندگان اپنے سابقہ پراپرٹی ٹیکس کے چالان پر درج اپنے اکاؤنٹ نمبر کے ذریعے جاری مالی سال کے اپنے پراپرٹی ٹیکس کو درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور ڈاؤن لوڈ کیے گئے یہ چالان نیشنل بینک کی برانچز یا اسٹیٹ بینک میں جمع کروائے جاسکتے ہیں جبکہ مستقبل میں یہ چالان براہ راست آن لائن بینکنگ، اے ٹی ایم، موبائل اکاؤنٹ، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سے بھی ادا کیے جاسکیں گے۔