Wednesday, August 4, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

شہر قائد میں لاک ڈاؤن کے باوجود 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات...

آرمی چیف کا پولیس کے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک...

کورونا موبائل ویکسی نیشن یونٹس نے کام شروع کردیا

کورونا موبائل ویکسی نیشن یونٹ نے کام شروع کردیا، 12 گاڑیوں پر مشتمل موبائل یونٹ شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو ویکسین لگائے...

لاک ڈاون میں شادی مہنگی پڑگئی، مہمانوں کی بجائے پولیس پہنچ گئی

 لاک ڈاون میں شادی مہنگی پڑگئی مہمانوں کی بجائے پولیس پہنچ گئی، ذرائع کے مطابق نشتر روڈ پر لاک ڈاون میں شادی کی تقریب...

ملک بھر میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، اموات کی تعداد میں کمی

کراچی سمیت ملک بھر میں عالمی وباء کورونا سے اموات کی تعداد ایک بار پھر 100 سے نیچے آگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ سمیت ملک بھر میں 78 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے، سندھ میں 13 افراد کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا 38 ہزار کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 447 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد سے زیادہ رہی ہے۔