Monday, August 2, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے کل بروز منگل سے ملک بھر میں کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس...

فواد چوہدری کا 100 فیصد ویکسی نیشن والی صنعتیں کھولنے کا مطالبہ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جن صنعتوں میں 100 فیصد ویکسی نیشن ہوگئی ہے انھیں فوری...

لاک ڈاؤن میں نرمی، ڈبل سواری پر عائد پابندی بھی ختم

سندھ حکومت نے کراچی میں نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کردی جس کا نیا ترمیم شدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ...

اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈربیٹسمین اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق اعظم خان گیانا میں ٹریننگ سیشن...

پی ایس ایل، کھلاڑی ابوظبی جانے کیلئے ائیرپورٹ روانہ، سرفراز سمیت کئی افراد کو ویزے نہیں ملے

پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے کھلاڑی اور آفیشلز ابو ظبی جانے کے لیے ائیرپورٹ روانہ ہوگئے ہیں جبکہ سرفراز احمد سمیت 25 افراد کو تاحال ویزے ہی نہیں ملے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 25 افراد کو تاحال ویزے نہیں ملے ہیں جو کہ فی الحال بائیو سیکیور ببل میں ہی رہیں گے اور ویزوں کے اجراء کے بعد تمام افراد کو علیحدہ چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ابوظبی پہنچایا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز کراچی میں کھیلے جاچکے ہیں، ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد پی ایس ایل کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔