Monday, August 2, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں موبائل ویکسی نیشن شروع، مرتضیٰ وہاب نے افتتاح کردیا

 ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے ایوان صنعت و تجارت ایف بی ایریا میں کرونا وائرس ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا جو ایوان...

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے کل بروز منگل سے ملک بھر میں کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس...

فواد چوہدری کا 100 فیصد ویکسی نیشن والی صنعتیں کھولنے کا مطالبہ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جن صنعتوں میں 100 فیصد ویکسی نیشن ہوگئی ہے انھیں فوری...

لاک ڈاؤن میں نرمی، ڈبل سواری پر عائد پابندی بھی ختم

سندھ حکومت نے کراچی میں نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کردی جس کا نیا ترمیم شدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ...

سندھ ہائیکورٹ لیز مکانات گرانے پر شدید برہم

سندھ ہائیکورٹ نے اورنگی اور گجرنالہ آپریشن میں لیز مکانات گرانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اورنگی اور گجرنالہ متاثرین کی تجاوزات آپریشن کے خلاف درخواست  پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ نے لیز مکانات مسمار کرنے کا حکم دیا تھا؟ اس پر کے ایم سی کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے صرف تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے لیز مکانات مسمار کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سپریم کورٹ نے لیز مکانات توڑنے کا حکم نہیں دیا تو پھر مکانات کیوں توڑے جارہے ہیں؟ جب تک سپریم کورٹ سے وضاحت نہیں آجاتی تب تک آپریشن نہ کیا جائے، لیز مکانات تجاوزات میں نہیں آتے تو پھر کسی بھی قسم کی کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوگی۔

بعد ازاں عدالت نے اورنگی اور گجر نالے پر آپریشن کو روکنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے کے ایم سی، کمشنر کراچی اور سندھ حکومت سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی جبکہ کیس پر مزید سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ہے۔