Wednesday, August 4, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

شہر قائد میں لاک ڈاؤن کے باوجود 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات...

آرمی چیف کا پولیس کے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک...

کورونا موبائل ویکسی نیشن یونٹس نے کام شروع کردیا

کورونا موبائل ویکسی نیشن یونٹ نے کام شروع کردیا، 12 گاڑیوں پر مشتمل موبائل یونٹ شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو ویکسین لگائے...

لاک ڈاون میں شادی مہنگی پڑگئی، مہمانوں کی بجائے پولیس پہنچ گئی

 لاک ڈاون میں شادی مہنگی پڑگئی مہمانوں کی بجائے پولیس پہنچ گئی، ذرائع کے مطابق نشتر روڈ پر لاک ڈاون میں شادی کی تقریب...

کراچی کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے قائم وارڈز کی صورتحال محکمہ صحت نے بتادی

محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے قائم وارڈز کی صورتحال پر ایک رپورٹ پیش کی ہے، رپورٹ کے مطابق ایکسپو سینٹر میں کورونا مریضوں کے لیے قائم فیلڈ اسپتال میں 140 بیڈز میں سے 120 بیڈز پر مریض موجود ہیں جبکہ عباسی شہید اسپتال میں تمام 18 آئی سی یو بیڈز اور 42 ایچ ڈی یو بیڈز خالی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں بھی تمام 10 آئی سی یو خالی ہیں اور 40 ایچ ڈی یو میں سے صرف 1 پر مریض ہے، سول اسپتال میں 43 آئی سی یو میں سے 38 اور 160 ایچ ڈی یو میں سے 108 خالی ہیں، اوجھا کیمپس میں 28 آئی سی یو میں سے 17 اور 92 ایچ ڈی یو میں سے 74 خالی ہیں، جناح اسپتال میں 34 آئی سی یو میں سے 5 اور 61 ایچ ڈی یو میں سے 25 بیڈز خالی ہیں۔

 محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی میں تمام 16 آئی سی یو خالی ہیں اور 28 ایچ ڈی یو میں سے 25 خالی ہیں جبکہ نیپا اسپتال میں تمام 45 آئی سی یو بیڈز اور تمام 100 ایچ ڈی یو بیڈز بھر چکے ہیں۔