Wednesday, August 4, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

آرمی چیف کا پولیس کے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک...

کورونا موبائل ویکسی نیشن یونٹس نے کام شروع کردیا

کورونا موبائل ویکسی نیشن یونٹ نے کام شروع کردیا، 12 گاڑیوں پر مشتمل موبائل یونٹ شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو ویکسین لگائے...

لاک ڈاون میں شادی مہنگی پڑگئی، مہمانوں کی بجائے پولیس پہنچ گئی

 لاک ڈاون میں شادی مہنگی پڑگئی مہمانوں کی بجائے پولیس پہنچ گئی، ذرائع کے مطابق نشتر روڈ پر لاک ڈاون میں شادی کی تقریب...

کراچی کی تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے، خرم شیرزمان

تحریک انصاف کراچی کے صدرو رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے پی پی کو کراچی کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا،...

معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 5 برس ہوگئے

لاوارث، یتیموں اور بے سہاروں کے سہارا عبدالستار ایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت چکے ہیں، شفقت کا ہاتھ سب کے سر پر رکھنے والے، محبت بانٹنے والے اور دوسروں کے غم میں شریک ہونے والے ایدھی نے 1951ء میں ذاتی جمع پونجی سے ایک چھوٹی سی دکان خریدی اور صرف 5 ہزار روپے سے ایدھی فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی، عبدالستار ایدھی نے کلینک، زچہ خانے، پاگل خانے، معذوروں کے لیے گھر، بلڈ بنک، یتیم خانے، لاوارث بچوں کو گود لینے کے مراکز، پناہ گاہیں اور اسکول بھی قائم کیے۔

عبدالستار ایدھی نے دنیا کی سب سے بڑی رضاکارانہ ایمبولینس سروس قائم کی، دنیا میں سب سے بڑی رضا کارانہ ایمبولینس آرگنائزیشن کے قیام پر ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا، عبدالستار ایدھی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور علالت کے باعث 8 جولائی 2016ء کو خالق حقیقی سے جاملے، عبدالستار ایدھی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔