کراچی: مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے معروف اسکالر مولانا طارق جمیل سے پوچھ کر اپنے بیٹے کا نام ‘طارق جمیل’ رکھا۔
حال ہی میں مولانا طارق جمیل نے معروف یوٹیوبر نارد علی کے پوڈ کاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
پوڈ کاسٹ میں نادر علی نے مولانا طارق جمیل سے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ثنا خان اور مفتی انس نے اپنے بیٹے کا نام ‘طارق جمیل’ رکھا جوکہ مجھے اس قدر اچھا لگا کہ میں اپنی اہلیہ سے کہا کہ اگر ہمارے یہاں بھی بیٹے کی پیدائش ہوئی تو ہم اس کا نام طارق جمیل رکھیں گے’۔