189

’’کبھی درد ہوتا ہے کبھی اداکاری کرتا ہوں‘‘ رضوان کا کمنٹیٹر کو دلچسپ جواب

آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف میچ میں پاکستان کی ریکارڈ ساز جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد رضوان نے گراؤنڈ میں درد سے متعلق دلچسپ جواب دے ڈالا۔

میچ کے اختتام پر پریزنٹیشن تقریب کے دوران وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے مزاحیہ انداز میں گراؤنڈ میں اپنی تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کبھی درد ہوتا ہے کبھی اداکاری کرتا ہوں۔

سری لنکا کیخلاف میچ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

قبل ازیں میچ کے دوران محمد رضوان کی تکلیف پر کمنٹیٹرز نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایکٹنگ کرنی چاہئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں