Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت 21 دہشتگردوں اور 6 معاون کمپنیوں کے 10 ارب روپے اکائونٹس منجمد

21 دہشتگردوں اور 6 معاون کمپنیوں کے 10 ارب روپے اکائونٹس منجمد

sindh governmentکراچی: سندھ حکومت کی جانب سے کالعدم جماعتوں کے 21 افراد کے اکائونٹس اور دہشت گردوں کی مدد کرنے والی چھ کمپنیوں کے دس ارب روپے سے زائد مالیات کے اکائونٹس اور اثاثے منجمد کرانے کا انکشاف ہوا ہے، منجمد کیے گئے اکائونٹس سے دہشت گردوں کو منتقل کی گئی رقم کراچی ایئرپورٹ سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات میں استعمال ہوئی تھی، مذکورہ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے مقدمات متعلقہ اداروں کو ارسال کر دیے گئے ہیں، سندھ حکومت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں نجی بینکوں میں21 دہشت گردوں اور معاونت کرنے والی چھ کمپنیوں کے اکائونٹس منجمد کیے گئے ہیں جن میں موجود اثاثوں کی مالیت دس ارب روپے بتائی جارہی ہے، دستاویز کے مطابق مذکورہ منجمد کردہ اکائونٹس میں سے کراچی ایئرپورٹ سمیت دہشت گردی کی دیگر وارداتوں کیلئے فنڈنگ کی گئی تھی، دہشت گردوں کے21 میں سے12 جبکہ چھ معاون کمپنیوں کے اثاثوں کی چھان بین اور تحقیقات کیلئے18 مقدمات ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو ارسال کر دیے گئے ہیں، دستاویز کے مطابق یہ اکائونٹس سال 2014، 2013، 2015 میں مختلف ا وقات میں منجمد کیے گئے، یہ کارروائی وفاقی حکومت کی نیشنل پالیسی فریم ورک کے تحت کی گئی، دوسری جانب ذرائع نے یہ بتایا کہ یہ اکائونٹس کا لعدم تحریک طالبان پاکستان کا لعدم جند اللہ، ٹی ٹی پی سوات گروپ سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کے کارکنوں اور ہمدردوں کے ہیں اور اکائونٹس منجمد کیے جانے والی کمپنیوں نے رقم ایک سے دوسرے دہشت گرد کو منتقل کرنے میں معاونت کی تھی، کمپنیوں اور دہشت گردوں کے نام معلوم کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات چل رہی ہے، لہٰذا اس حوالے سے معلومات میڈیا کو فراہم نہیں کی جا سکتیں، واضح رہے کہ جن21 دہشت گردوں کے اکائونٹس اور چھ کمپنیوں کے اثاثے منجمد کیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...