Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم چوبیس گھنٹوں میں 8 افراد دہشتگردی کا نشانہ بن گئے

چوبیس گھنٹوں میں 8 افراد دہشتگردی کا نشانہ بن گئے

شہرقائد میں ٹارگیٹڈ Karachi Shootingآپریشن کے باوجود قتل وغارت کا تسلسل جاری ہے۔گزشتہ روز فائرنگ اور پرتشددواقعات میں باپ بیٹے سمیت 8افراد دہشتگردی کا نشانہ بنے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح لیاری میں گینگ وار کے اہم کارندے بابا لاڈلہ کے رشتہ دار کو3سالہ بیٹے سمیت قتل کردیاگیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، اس ضمن میںپولیس نے بتایا کہ کلاکوٹ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان روڈ غریب شاہ کے قریب برائٹ اسکول کے گیٹ کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار 40سالہ محمدزبیرولدکریم بلوچ اور اس کے بیٹے 3سالہ روف بلوچ کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتول زبیر بلوچ کلاکوٹ کا رہائشی اور پیپلزپارٹی کے سابق کونسلر لیاقت بلوچ کا بھائی بتایا جاتا ہے ۔ مقتول اپنے 3بچوں کو برائٹ اسکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے ٹارگٹ کیا ۔مقتول رحمن بلوچ کے بھی قریبی دوستوں میں تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول آج کل کسی گینگ کے ساتھ نہیں تھا۔لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔کلاکوٹ تھانے کی حدود نوالین گلی نمبر 3جدگال چوک کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بابو چرس کے اڈے کے قریب فائرنگ کرکے 40سالہ محمد سرور عرف بابا چیف ولد محمد رمضان بلوچ کو ہلاک کردیا ۔پولیس کے مطابق مقتول گینگ وار کا اہم کارندہ تھا ۔مخالف گروپ نے فائرنگ کرکے اس قتل کیا ۔ادھرمومن آباد تھانے کی حدوداورنگی ٹاﺅن ساڑھے گیارہ نمبرمیں واقع ایرانی کیمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارمسلح افراد نے ہوٹل پر بیٹھے ہوئے افراد فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ، جن کی شناخت 50سالہ شبیر حسین ولد عالم حسین اور 25سالہ غلام حیدر عباس ولد منور حسین کے ناموں سے کی گئی ہے۔دونوں آپس میں چچا بھتیجے تھے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہیداسپتال منتقل کردیاگیا۔دونوں کا تعلق اہل تشیع مکتبہ فکرسے بتایا جاتا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس واقعہ کو فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے ۔جبکہ اس سے قبل مومن آباد تھانے کی حدود ایرانی کیمپ کے پہاڑ سے 30سالہ نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ۔مقتول نے پینٹ شرٹ پہن رکھی ہے ۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردیا گیا ۔پاکستان بازار تھانے کی حدود سیکٹر ساڑھے 11اورنگی ٹاو¿ن اسلام چوک کے نزدیک مسلح افراد کی فائرنگ سے 25سالہ یاسر ولد حنیف ہلاک ہوگیا ۔ملیر کے علاقے لیاقت مارکیٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 42سالہ نسیم ولد قدوس جاںبحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لیاری کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے ۔نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب فائرنگ سے 55سالہ قابل جان ولد گل سعید ،ملیر سٹی سالارگوٹھ ملوک ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 24سالہ کامران ولد نور محمد بلوچ زخمی ہوگئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...