سندھ پولیس نے شہر میں گداگروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے۔ سندھ پولیس کی جانب سے 3 محکموں کے ساتھ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے، آپریشن میں اسپیشلائز یونٹ اے وی سی سی، ڈسٹرکٹ پولیس سمیت سندھ چائلڈ پروٹیکشن شامل ہیں۔ سندھ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران 27 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 14 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔