بجلی کی قیمتوں میں2 روپے64 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

nepraکراچی، بجلی کی قیمتوں میں2 روپے64 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا 2 فروری کو سماعت کرے گی۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست کی ہے کہ دسمبر میں مجموعی طور پر6ارب67کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔بجلی کی مجموعی لاگت 36 ارب 40 کروڑ روپے رہی جس کی اوسط لاگت 5 روپے 45 پیسے فی یونٹ کی سطح پر آگئی۔ فرنس آئل سے 7 روپے فی یونٹ جبکہ ڈیزل سے 13 روپے50 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پیدا کی گئی۔ 16 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز اور چوری کی نذر ہوئی۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں سے متعلق 2 فروری کو سماعت کرے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top