آئی ایم ایف کی پچاس کروڑ ڈالر کی قسط 11اداروں کی نجکاری سے مشروط

imfکراچی، عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے تحت 50 کروڑ ڈالر کی قسط11 اداروں کی نجکاری ، سالانہ بجٹ خسارہ میں کمی اور پاکستان کی ترقیاتی فنڈز میں 27 فیصد کمی کرنے سے مشروط کردی ہے۔ذرائعکے مطابق پاکستانی مذاکراتی وفد کے تمام تر کاوشیں ناکام ہوگئی ہیں اور آئی ایم ایف وفد نے پاکستانی وفد کو50 کروڑڈالر کی قسط جاری کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار چیئرمین ایف بی آر نثار احمد اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر آئی ایم ایف کو قائل کرنے کیلئے ہنگامی طور پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ آئی ایم ایف کو پچاس کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے پر آمادہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top