مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق و 1 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ شادی قلعہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت 17 سالہ شہباز ولد سلیم عمر کے نام سے ہوئی اور کورنگی چکرا گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں 1 بچہ جاں بحق و 1 زخمی ہوگیا جن کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق بچے کی شناخت 12 سالہ عزیر اور زخمی کی شناخت 17 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔