فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق موسمیات میں مدارس چوک سپارکو پمپ کے قریب فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت 30 سالہ شکیل ولد منیر احمد کے نام سے ہوئی اور جامع کلاتھ اردو بازار کے قریب فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوگیا جس کو ریسکیو اہلکاروں نے سول اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی شخص کی شناخت 24 سالہ عبداللہ ولد جاوید عمر کے نام سے ہوئی ہے۔