فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن مجاہد کالونی بدھ بازار کے قریب فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوگیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا، زخمی شخص کی شناخت 24 سالہ یاسر بدر کے نام سے ہوئی ہے اور بنارس رحمان اسپتال کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت میاں سید قوی کے نام سے ہوئی ہے۔