بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکاروبارملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 30.66 فیصد اضافہ

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 30.66 فیصد اضافہ

پاکستان ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ مہنگائی کی پیمائش کے حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کے مطابق8 دسمبر کو اختتام ہونے والے کاروباری ہفتے میں ہفتہ وار مہنگائی میں 30.66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی قیمتیں برقرار رہنے کی وجہ سے ہفتہ وار کی بنیاد پر کوئی تبدیلی نہیں آئی تاہم کچھ سبزیوں کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی ہے۔مارکیٹ میں ٹماٹر کی مجموعی قیمتیں 160 روپے سے 200 روپے کے درمیان جبکہ پیاز کی قیمت 200 روپے سے 250 روپے فی کلو رہی، اسی طرح آلو کی قیمت 90 روپے سے 110 روپے فی کلو ہے۔تاہم ہفتہ وار بنیادوں پر خوراک کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا جن میں پیاز (8.74 فیصد)، کیلے (2. فیصد) پاسمتی چاول ( 2.22 فیصد)، انڈے (1.98 فیصد)،نمک (1.33 فیصد) اور چینی (1.17 فیصد) ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code