مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق سخی حسن چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق و 3 زخمی، مرنے والے اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سپر ہائی وے بحریہ ٹاؤن کے قریب ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق اور 1 زخمی، متوفی اور زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مرنے والے کی شناخت 20 سالہ اشرف حاجی نبی اور زخمی کی شناخت 19 سالہ عبداللہ حاجی مرزا کے نام سے ہوئی، ریسکیو ذرائع۔