مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ناردرن بائی پاس چلغوزی کٹ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، اسپتال میں اس کی شناخت 44 سالہ سلیم ولد نور محمد کے نام سے ہوئی، ملیر کینٹ تھانے کی حدود میں گاڑی کی ٹکر سے 30 سالہ زاہد اقبال ولد غلام اکبر جبکہ کورنگی کراسنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں نا معلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔