Thursday, October 29, 2020
Home Trending 4 روزہ نمائش ایکسپو پاکستان برآمد ی آرڈرز کے ریکارڈ قائم کرے...

4 روزہ نمائش ایکسپو پاکستان برآمد ی آرڈرز کے ریکارڈ قائم کرے گی

expo Centreکراچی: ایکسپو پاکستان نمائش غیرملکی مندوبین کی شرکت اور برآمدی آرڈرز کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔ جمعرات26فروری سے کراچی ایکسپو سینٹر میں لگنے والی 4روزہ نمائش سے 1ارب ڈالر سے زائد کے برآمدی آرڈرز ملنے کی توقع ہے، نمائش میں دنیا کے 70ملکوں سے 1ہزار سے زائد غیرملکی مندوبین شرکت کریں گے، ٹریڈ وزیٹرز کی تعداد 30ہزار تک پہنچنے کی توقع ہے، وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کی سرفہرست 12ایکسپورٹ کمپنیوں کو ایکسپوٹ اینویشن ایوارڈ دیں گے۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ایس ایم منیر اور سیکریٹری رابعہ جویری آغا نے گزشتہ روز ایکسپو پاکستان سے متعلق خصوصی پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کے موجودہ حالات غیرملکی خریداروں کے پاکستان آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکے، بین الاقوامی کمیونٹی پاکستانی حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتی ہے جس کا اندازہ ایکسپو پاکستان نمائش میں غیرملکی مندوبین کی بڑے پیمانے پر شرکت سے کیا جاسکتا ہے، اب تک 789غیرملکی مہمانوں کی آمد کنفرم ہوچکی ہے، مزید 300سے 400 مہمانوں کی آمد کا شیڈول چند روز میں فائنل ہوجائے گا، نمائش میں 350اسٹالز لگائے جارہے ہیں جس میں اعلیٰ معیار کی پاکستانی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نیو کراچی, مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی، دوسرا فرار

کراچی: نیو کراچی سیکٹر5 ڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ،پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر شہری سے لوٹ ما رکررہے تھے...

امتیاز سپر اسٹور نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی:فرانس میں نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر کراچی کے سب سے بڑے سپر مارٹ امتیاز سپر اسٹور نے تمام...

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...