Tuesday, October 20, 2020
Home Trending وفاقی اردو یونیورسٹی میں سستابازار، الیکٹرانک گھریلو چیزوں کی نمائش

وفاقی اردو یونیورسٹی میں سستابازار، الیکٹرانک گھریلو چیزوں کی نمائش

urdu uniکراچی (رپورٹ: نورالہدیٰ شاہین) پرائیویٹ کمپنی کی طرف سے جامعہ اردو عبدالحق کیمپس میں یونیورسٹی اسٹاف اور طلبہ کے لیے سستا بازار لگایا گیا۔ جس میں مختلف قسم کی الیکٹرانک چیزیں رعایتی قیمتوں اور قسطوں پر فروخت کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی ،عبدالحق کیمپس میںایک پرائیویٹ الیکٹرانکس کمپنی کی طرف سے اسٹال لگایا گیا ، جس میں گھریلو استعمال کی الیکٹرانک اور گیس پر چلنے والی چیزوں کی بڑی مقدار موجود ہے۔ اسٹال میں رکھے گئے سامان میں فریج، اوون، مختلف قسم کے چولہے،سلائی مشین، ایل سی ڈی اسکرین، گیزرسمیت دیگراشیاءشامل ہیں۔کمپنی کے نمائندے نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انتظامیہ کے تعاون سے یہاں کے عملہ اور طلباءکی سہولت کے لیے اسٹال لگایا ہے،انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں بھی رعایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں دکانداری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہاں لوگ پڑھنے کے لیے آتے ہیں ،خریداری کے لیے نہیں۔طلبہ و طالبات کامزید کہنا تھا کہ انتظامیہ پہلے طلبہ کی بنیادی ضروریات پوری کریں بعدمیں شاپنگ سنٹرز کھولیں۔واضح رہے کہ اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں کینٹین بھی موجود نہیں ہے۔طلبہ و طالبات کھانے پینے کے لیے باہر جانے پر مجبور ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...