Tuesday, October 27, 2020
Home Trending پروین جونیجو کا استعفیٰ، شوہر بیوی کا معاملہ ہے، معاملہ الجھ گیا

پروین جونیجو کا استعفیٰ، شوہر بیوی کا معاملہ ہے، معاملہ الجھ گیا

Sindh Assimbleyکراچی، پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن سندھ اسمبلی پروین جونیجو نے کہا ہے کہ انہوں نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ اپنی مرضی سے نہیں دیا بلکہ ان کے شوہر نے گن پوائنٹ پر ان سے استعفے پر دستخط کرائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پروین جونیجو نے اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے تصدیق کیے بغیر ان کا استعفیٰ منظور کرنے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خاوند عزیز جونیجو نے ان سے ٹائپ شدہ استعفے پر زبردستی سائن کرائے۔ انہوں نے کہا کہ 18 ستمبر کو ان کے خاوند نے انہیں زرداری ہاو¿س کراچی میں بلایا اور ان پر پستول تان دیا اورپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور اور رکن قومی اسمبلی رفیق جمیلی کی موجودگی میں ان سے استعفیٰ پر دستخط کرائے۔ انہوں نے اپنے شوہرپر تحصیل میونسپل آفیسروں سے پیسے لینے اور انہیں اپنے حلقے میں نہ جانے دینگے کا بھی الزام عائد کیا۔ انہوں نے پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں بھی اٹھائیں گے۔دوسری جانب اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پروین جونیجو کا معاملہ میاں بیوی کا ذاتی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروین جونیجو کے شوہر میرے آئے تھے ان کا استعفیٰ پیش کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پروین جونیجو خود ان کے پاس نہیں آئی تھی۔ انہوں نے کہا اگر پروین جونیجو کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے۔ تاہم ان کے لئے اسمبلی کے دروازے اب بند ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...